شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام پارٹی صدر نامزد

 شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام پارٹی صدر نامزد

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)  کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے شہباز شریف کو  متفقہ طور پر قائم مقام پارٹی صدر نامزد کر دیا۔

 مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں شہباز شریف، نواز  شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ اور دیگر سینئر پارٹی ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس میں شہبازشریف کو متفقہ طور پر قائم مقام صدر نامزد گیا، جس کی دیگر اراکین کی جانب سے تائید کی گئی۔شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے۔

شہباز شریف 28 مئی تک ن لیگ کے قائم مقام صدر رہیں گے جبکہ 28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔

اجلاس کے فیصلوں کی توثیق سی ای سی اور حتمی منظوری جنرل کونسل اجلاس میں دی جائے گی۔اس موقع پر جنرل کونسل کے اجلاس کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا۔28 مئی کو ن لیگ کے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن بھی بنا دیا گیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے رانا ثنااللہ خان کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے، مستقل پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کے ارکان کی نامزدگی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی ن لیگ پنجاب نے نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تجویز پیش کی تھی۔

مصنف کے بارے میں