لاہور:ن لیگی رہنما مریم نواز کاکہنا ہے کہ چاہتی ہوں ملک میں بیٹے اور بیٹیوں کی تعمیر فورس بنائوں۔ نوجوانوں میں سے ملک کے لئے مستقبل کی قیادت سامنے آئے گی۔نوجوانوں کو سیاسی ٹھگ کی خواہشات کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔ مٹھی بھر جتھوں کو استعمال کیا گیا۔ نوجوانوں کے ذہنوں میں تحمل، برداشت کے بیج بونےہیں۔توشہ چور نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔ معیشت بحال ہوگی، کاروبار چلے گا نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔
مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا 60 ارب کے چور نے چوریاں چھپانے کے لئے نوجوان کارکنوں کو تخریب کار فورس بنا دیا۔ 9 مئی کو نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش تھی۔ مریم نواز نے کہا ایم ایس ایف نوجوانوں نسل کا ہراول دستہ ہے۔ آپ نظریہ پاکستان کے پرچم بردار ہیں۔ ایم ایس ایف کو فعال کرنے کا مقصد نوجوان نسل کو نظریاتی خطوط پر تربیت دینا ہے۔ چاہتی ہوں ملک بھر میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو’ تعمیر پاکستان فورس بنائوں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں سے مستقبل کی قیادت سامنے لائیں گے، معاشرے کو تخریب کارکی تخریب کاری کے اثرات سے پاک کرنا ہے، 60 ارب کے چور نے چوریاں چھپانے کے لئے نوجوان کارکنوں کو تخریب کار فورس بنایا۔ 9 مئی اصل میں نوجوان نسل اور پاکستان کو لڑانے کی مذموم سازش تھی۔ منظم منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں کے ذہن میں زہر بھرا گیا۔ فتنے نے پورے ملک خاص طورپر نوجوانوں کو جھوٹ بول بول کر ورغلایا، ذہنوں میں نفرت کی زہریلی فصل کاشت کی، قوم خاص طورپر نوجوانوں کے ذہن میں تحمل، برداشت، علم وآگاہی کے بیج بونے ہیں۔
مریم نواز نے کہا نوجوانوں کو کسی شرپسند، فتنہ پرور، سیاسی ٹھگ کی خواہشات کی بھٹی کا ایندھن نہیں بننے دیں گے، توشہ چورنے ملکی معیشت، کاروبار ، نوجوانوں کا روزگار تباہ کیا، انشاءاللہ، قوم کے اتحاد ، یک جہتی اور بھائی چارے کو مضبوط کریں گے۔