یوٹیوب میں  نئی تبدیلی کیا ہے؟یہ تبدیلی ناپسند کیوں ہوگی ؟

07:16 PM, 18 May, 2023

نیوویب ڈیسک
یوٹیوب میں  نئی تبدیلی کیا ہے؟یہ  تبدیلی ناپسند کیوں ہوگی ؟

کیلیفورنیا :یوٹیوب مقبول ترین  ویڈیو شیئرنگ سروس ہے ، اس میں وقت کے ساتھ ساتھ  تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ اب اس میں ایسی تبدیلی آرہی ہے جس کے بارے میں یہ کہاجارہا ہے کہ یہ لوگوں کو پسند نہیں آئے گی۔

اگر آپ  ٹی وی  پر  یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے ہیں تو بہت جلد 30 سیکنڈ کے ایسے اشتہارات نظر آئیں گے جن کو سکپ کرنا ممکن نہیں ہوگا،یعنی کہ وہ ضرور دیکھنے پڑیں گے ۔ یعنی ٹی وی پر یوٹیوب ایپ کا استعمال کسی روایتی ٹی وی چینل جیسا ہی ہو گا۔ویڈیو پلیٹ فارم کی طرف  سے 30 سیکنڈز کے ایسے اشتہارات کو پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

یوٹیوب پر ابھی ایسے اشتہارات کا دورانیہ 15 سیکنڈ زکا ہوتا ہے جن کو سکیپ کرنا ممکن نہیں ہوتا یعنی ان کو ضرور دیکھنا پڑتا ہے۔  مگر نئی تبدیلی کے تحت یہ دورانیہ 30 سیکنڈز تک بڑھایا جائے گا ۔  اس کے ساتھ ساتھ ایسے اشتہارات کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔کمپنی کے مطابق یہ تبدیلی پہلے امریکہ اور کینیڈا میں متعارف کرائی جا رہی ہے اور اسے آنے والے مہینوں میں دنیا بھر تک توسیع دی جائے گی۔

تیس  سیکنڈ کے اشتہارات کے ساتھ یوٹیوب کی جانب سے پاز ایکسپیئرنس کو بھی ٹی وی ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔اس کے تحت جب کسی ویڈیو کو پوز  کیا جائے گا تو سائیڈ میں اشتہارات نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں