باجوڑ:باجوڑ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ باجوڑ کے علاقے لوزم میں پیش آیا۔باجوڑ کے علاقے لورزم میں سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی ۔
اس کارروائی میں ایک دہشت گرد ماراگیا۔تاہم آپریشن میں 25 سالہ سپاہی شفیق الرحمان بھی شہیدہوگیا۔ شہید ہونے والا سپاہی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہے گا۔
علاقے میں دہشت گرد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کارروائی کی جارہی ہے تاکہ اس کا خاتمہ ہوسکے۔آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔