کراچی اور حیدر آباد کا میئر کون ہوگا؟ وزیر اعلیٰ سندھ نے  ناموں کا اعلان کردیا

05:18 PM, 18 May, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:کراچی اور حیدر آباد کا میئر کون ہوگا وزیر اعظم نے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر کراچی اور حیدر آباد کے ناموں کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے  پریس کانفرنس  میں کہاکہ  کاشف شورو میئر حیدرآباد جبکہ مرتضیٰ وہاب میئر کراچی کے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔  کراچی کے 25 ٹاؤنز میں چیئرمین کےامیدواروں کے نام بھی فائنل کیے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ  کاکہنا تھا کہ  ہم جمہوری پارٹی ہیں کسی کا حق نہیں مارتے ہیں۔ آئیں گرفتاریاں پیش کریں ورنہ گرفتارکریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ  گرفتاری کے بعد ان کے لوگوں کو ووٹ کے لئے لے کر آئیں گے۔  یہ نہ سمجھیں کہ منتخب ہیں تو بس بھی جلا سکتے ہیں یا کچھ اور بھی۔ انہون نے پیپلز پارٹی کے بارے میں کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔
 

مزیدخبریں