حسن علی کی کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار ہیٹ ٹرک

05:00 PM, 18 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن:حسن علی  کی شاندار بائولنگ نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ۔ قومی  کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر  حسن علی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار ہیٹ ٹرک کی ، اس ہیٹ ٹرک کی وجہ سے مداحوں کے دل جیت لئے ۔


حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ کی سیکنڈ الیون کے ٹی ٹوینٹی ایونٹ میں 5 وکٹیں حاصل کیں ۔حسن علی نے شاندار بائو لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اس میچ میں مجموعی طور پر 5 کھلاڑیو ں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ 

قومی کرکٹر نے 3 اووروں  میں 14 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کوپویلین  کی راہ دکھائی ۔انہوں نے ایک ہی اوور میں ہیٹ ٹرک سمیت 4 شکار کیے۔ واضح رہے حسن علی ایونٹ میں ورکشائر کی نمائندگی کررہے ہیں ۔انہوں نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔

مزیدخبریں