لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں میاں محمود الرشید کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔پولیس نے میاں محمود الرشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
9مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے الزام میں تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔