وزیر اعظم اور ایرانی صدر نے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا 

01:32 PM, 18 May, 2023

نیوویب ڈیسک

گوادر:  وزیر اعظم  شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔ 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مند-پیشن بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کر دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران سرحد پر پودا بھی لگایا اور بارڈر مارکیٹ کا جائزہ لیا۔ 

  

بارڈر مارکیٹ کے قیام سے سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی ۔ حکومت مزید 5 بارڈر مارکیٹس پر کام کر رہی ہے جنکو جلد تجارت کیلئے کھول دیا جائے گا.

  

دونوں سربراہان نے 100 میگاواٹ گبد-پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کیا۔ گبد-پولان ٹرانسمیشن لائن وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی. 

ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204 میگاواٹ ہو گئی ہے جس سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوا۔ 

مزیدخبریں