اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کو مخاطب کرتے ہو ئےکہنا ہے کہ تمہاری فسطائیت ، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی ۔ نہ ملکی معیشت کو چھوڑا، نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا، نہ عوام کی روٹی کو چھوڑا ۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہو ئے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہنا ہے کہ تمہاری فسطائیت ، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ بندوبست ہو رہا ہے کہ آئیندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے۔ریاست پر حملہ آور نہ ہو بندوبست ہو رہا ہے کہ آئیندہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے ۔
انہوں نے کہا کہ تم نے لوگوں کی بیٹیوں کے گھروں پر حملے کرائے ۔تم نے لوگوں کی بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا ۔لوگوں کی بہنوں کو گھسیٹا لیکن پھر بھی کوئی تمہاری طرح اس ملک پر حملہ آور نہیں ہوا۔ سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی ۔ نہ ملکی معیشت کو چھوڑا، نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا، نہ عوام کی روٹی کو چھوڑا ۔ بندوبست ہو رہا ہے تاکہ پاکستان کی تاریخ میں آئیندہ کوئی یہ کوشش نہ کر سکے جو تم نے کی ۔بندوبست ہو رہا ہے کہ آئیندہ کسی کو یہ ملک دشمنی کرنے کی جرات نہ ہو