عمران خان کے سامنے جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت کی ،حملہ آوروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے: علی ظفر 

عمران خان کے سامنے جناح ہاؤس پر حملے کی مذمت کی ،حملہ آوروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے: علی ظفر 
سورس: file

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے جناح ہاؤس سمیت آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کی تحت کارروائی درست قرار دیدی۔

سینیٹر علی  ظفر   نے  لاہور ہائیکورٹ میں   میڈیا سے گفتگو  میں کہا عمران خان کے سامنے بھی 9 مئی واقعے کی شدید مذمت کی ۔ تشدد زدہ احتجاج کی کسی صورت حمایت نہیں کی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  جو بھی ملوث ہیں اسکی پوری تحقیقات ہونی چاہیےاگر کوئی سویلین آرمی تنصیبات پر حملہ کرے گا تو آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی  ہوسکتی ہے ۔ حالیہ واقعات میں جن لوگوں نے آرمی تنصیبات پر حملہ کیا انکو آرمی ایکٹ کے تحت پکڑا جا سکتا ہے۔ 

 علی ظفر کا کہنا ہے کہ   نارمل کورٹس کام کررہی ہیں ان کیسز کو بھی نارمل کورٹس میں چلنا چاہیے  یہ سیاسی ایشو ہے ۔ کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو بالکل پکڑے۔ہر ایک کو فئیر ٹرائل دیں ۔جی ایچ کیو اور جناح ہاؤس پر حملہ کرنا قابل مذمت ہے۔ 

مصنف کے بارے میں