بنگلہ دیش: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کی طرف سے پیش کیے جانے والے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت کر دی۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے کہنا ہے کہ ہمیں ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن کرکٹرز دبئی میں میچز کھیلنے کے لئے راضی نہیں، کیونکہ دبئی میں بہت گرمی ہے۔
بی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں کرانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں اور پاکستان جانے سے بھی انکار نہیں ہے، ہمارے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اچھے تعلقات ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اس ایونٹ کا میزبان ہے، ایشیئن کرکٹ کونسل اور پاکستان کومل کر وینیو کا فیصلہ کرنا ہے، لیکن بی سی بی کے مطابق ایونٹ ایک ہی مقام پر کیا جائے تو زیادہ مناسب بات ہے۔