اسلام آباد : اسلام آبادہائی کورٹ نے شہریارآفریدی کی اہلیہ کورہاکرنےکاحکم دے دیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب آپ کی حدود میں کیا ہورہا ہے؟
جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کی رہائی کے لیے درخواست پر سماعت کی ۔ انہوں نے آئی جی کی سرزنش کرتے استفسار کیاآپ قانون سے واقف ہیں یا نہیں ؟
آئی جی اسلام آباد نے جواب دیا کہ ہماری اطلاع کے مطابق یہ خاتون اور ان کا شوہر جی ایچ کیو حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھے ۔اس پر جسٹس ارباب نے پوچھا کہ کون سی سورس انفارمیشن ہے آپ کے پاس، دکھائیں ۔ اس کے بعد عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔