ملک بھرمیں آج بھی آندھی اور بارش کا امکان

10:03 AM, 18 May, 2023

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں ۔اور ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں آج بھی موجود رہیں گی۔  جس کے باعث آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

 نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی پر مبنی موسمیاتی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فعال اقدامات شروع کئے جائیں۔ اس کے علاوہ  متعلقہ آبادیوں کی تیاری اور آگاہی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان ، کشمیر،اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیا کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے گا۔ تاہم سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں بارکھان 09،سندھ میں 06،پڈعیدن02اورخیبرپختونخوا میں بنوں کے مقام پر 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا ۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو 44، دادو، پڈعیدن، سکرنڈ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور بہاولنگر میں 43 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ 

پشاور، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، ملتان،ڈیرہ اسماعیل خان، پاکپتن، بہالنگر، شیخوپورہ، ساہیوال، میاں چنوں، اوکاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

جہاں بیشتر علاقوں میں موسمی صورتحال سے گرمی کا زور ٹوٹو وہیں تیز آندھی اور گرچمک  کے ساتھ بارش نے تباہی مچا دی اور پیشتر جگہوں پر مختلف حادثات بھی ریکارڈ کیے گئے۔

مزیدخبریں