واشنگٹن: پاکستان کی موجودہ صورتحال پر امریکی اراکین کانگرس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے انٹونی بلنکن کو لکھے گئے خط میں پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اپنے سفارتی اختیارات کو بروئے کار لانے پر زور دیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن پر اظہار تشویش ہے، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی خلاف ورزی کی تحقیقات کرانے پر زور دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ حکومت مخالف افراد کی گرفتاریوں اور ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاسی تناؤ اور تشدد پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بگاڑ سکتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا، پاک پیک نے کچھ عرصہ پہلے لابنگ بھی کی تھی۔