لاہور:و زیر داخلہ راناثنا ء اللہ نے کہاکہ تمام اہم فیصلے ہو چکے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف بہت جلد ان فیصلوں کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں گے اور اعتماد میں لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاں اتحادی جماعتوں کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ دوٹوک فیصلہ ہو چکا کہ فی الوقت الیکشن نہیں ہونے اور عمران خان کا قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کسی صورت پورا نہیں ہونا ،الیکشن اگست 2023 میں ہی ہونگے ،اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرینگی ۔
اب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام اہم فیصلے ہو چکے ہیں ،جس کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف بہت جلد قوم کو آگاہ کرینگے اور اعتماد میں لینگے ۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کا فیصلہ نہیں کرسکتے، ہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے،اُن کا کہنا تھا کہ اتحادی اکثریت میں ہیں، ہم انہیں سرپرائز نہیں دیں گے، اُن سے بات ہوئی لیکن ہماری رائے سے اتفاق نہیں کیا گیا۔
واضح رہے اس وقت وزیر خارجہ بلاول بھٹو اہم ترین دورہ پر امریکہ میں ہیں جہاں ان کی امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ امریکہ پاکستان کی بگڑتی معاشی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے بھرپور تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔