اس سال حج کے اخراجات کیا ہونگے ؟عازمین حج کیلئے سعودی عرب سے بڑا مطالبہ 

10:04 PM, 18 May, 2022

اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب سے حج اخراجات کی تفصیلات جلد جاری کرنے اور عازمین حج کی عمر 65سے 75سال تک کرنے کا مطالبہ کردیا  ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے سعودی سفارتخانہ کا دورہ کیا اور سعودی سفیر عزت مآب نواف سعید المالکی سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری انچارج مذہبی امور آفتاب اکبر درانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ لازمی حج اخراجات کی تفصیل جلد از جلد فراہم کی جائے تاکہ حج انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

 وزیر مذہبی امور نے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں لاہور اور کراچی کی شمولیت اور پاکستان کے مخصوص ثقافتی و معاشی حالات کے پیش نظر عازمین حج کیلئے عمر کی بالائی حد کو 75 سال تک بڑھانے کی درخواست کی۔

 سعودی سفیر نے کہا کہ اعلی سعودی حکام تک اس پیغام کو فورا پہنچایا جائے گا اور پاکستانی حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں