حکمرانوں کی فوجداری معاملات میں مداخلت ،چیف جسٹس کا از خود نوٹس 

حکمرانوں کی فوجداری معاملات میں مداخلت ،چیف جسٹس کا از خود نوٹس 

اسلام آباد:چیف جسٹس نے حکومتی مداخلت کا نوٹس لے لیا ،حکومتی عہدیداروں کی جانب سے مداخلت کی وجہ سے شواہد ضائع ہونے کا خدشہ ہے ،چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے 19 مئی  کو دن ایک بجے سماعت کیلئے مقرر کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے حکومتی عہدیداروں کی جانب سے مداخلت کا از خود نوٹس لے لیا ،حکومتی اتھارٹیز کی جانب سے فوجداری قانون پر قدغن عائد کرنے پر نو ٹس لیا گیا ہے ،نوٹس میں کہا گیا کہ  اہم افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ نظام انصاف میں مداخلت کے مترادف ہے ۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے از خود نوٹس ساتھی جج کی نشاندہی پر لیا ہے ،چیف جسٹس نے تفتیشی اداروں بالخصوص نیب قوانین میں ترمیم سے متعلق بھی میڈیا رپورٹس جو آ رہی ہیں اس پر بھی پوچھا جائے گا ،کیونکہ اگر نیب کے قوانین اگر تبدیل ہو تے ہیں تو اس سے نظام انصاف میں خلل پڑے گا .

یہ چیف جسٹس کا اس سال کو دوسرا بڑا سوموٹو ہے، اس کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل سماعت کرے گا ۔