راولپنڈی :آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے، ہمارے اصل ہیروز یہ شہداء ہیں، پاکستان ان شہداء کی وجہ سے محفوظ ہے۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز میں جی ایچ کیو انویسٹیچر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے شہداء اور ان کےخاندانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا مادروطن پر قربان ہونیوالے بہادرجوانوں کو سلام ، آج ہم مادر وطن پر قربان ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا وطن کے لیے قربانی دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں،مٹ جاتی ہیں، افسروں،جوانوں کی قربانی سے ہم پاکستان میں آرام سے سوتے ہیں، ہمارے اصل ہیروز یہ شہداء اور غازی ہیں۔
جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کوئی حادثہ،آفات،سیلاب زلزلہ ہو فوج وہاں ہو گی،یہ فوج ہر جگہ آپ کو ملے گی،یہ واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا،دنیا کو بتاتا ہوں کہ ہمارے پاس ایسی مائیں ہیں جو بچے قربان کرتی ہیں،جب تک یہ مائیں بہنیں موجود ہیں پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر فوجی جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں شہدا کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی، 48 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ 7 افسران، 3 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (JCOs) اور 30 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہداء کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔