لاہور :سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اتحادیوں سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ طے ہو چکا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور مشکل فیصلے لے کر معیشت کو استحکام دیا جائے گا ۔
نیو نیوز کے پروگرام’’ بولو طلعت حسین کیساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا آج سیاست پیچھے اور معیشت سامنے آرہی ہے ،لانگ مارچ ،جلسے جلوس سب سیاست کا حصہ ہیں ،اس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست اور الیکشن میں رول رہا ہے ،انہوں نے کہا ملکی مفاد کو اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات سے آگے رکھنا ہوگا ورنہ معاملہ نہیں چلے گا ۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کیا کہا ۔۔۔ جاننے کیلئے دیکھیے پروگرام بولو طلعت حسین کے ساتھ آج رات 10بجکر 3 منٹ پر صرف نیو نیوز پر ۔۔۔