وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد  جمع کرادی گئی

06:38 PM, 18 May, 2022

کوئٹہ :  وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد  جمع کرادی گئی،  تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کیلئے  اسمبلی پہنچنے والوں میں سابق وزیر اعلیٰ جام کمال ، سردار یار محمد رند اور دیگر شریک تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاں پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ہے وہیں اب وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے ،تحریک عدم اعتماد تحریک انصاف  کے  ناراض رہنما سردار یار محمد رند کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

ذرائع کے  مطابق   تحریک عدم اعتماد پر 17 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں،  دستخط کرنیوالوں میں بی اے پی ،تحریک انصاف اور اے این پی کے اراکین شامل ہیں ۔

دوسری جانب گورنر بلوچستان جان جمالی نے کہا  تحریک عدم اعتماد کا خبروں سے پتہ چلا ،میرا تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں،قدوس بزنجو کیخلاف  تحریک عدم اعتماد چینی کی قیمتوں کی طرح ہے۔

مزیدخبریں