رمیز راجہ کی چھُٹی ؟ن لیگی رہنما نے بڑی خبر دیدی 

05:29 PM, 18 May, 2022

لاہور:چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی تعیناتی کو سامنے رکھتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ کا مستقبل اچھا دکھائی نہیں دے رہا ۔

ن لیگی رہنما نے رمیز راجہ کو اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی وقار کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی بورڈ سے الگ ہو جاتے ،انہوں نے کہا سیاسی حالات بہتر ہوتے ہی بورڈ میں نیا چیئرمین لائینگے ۔

رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہٹائے جانے کا عندیہ دیتے ہوئے رمیز راجہ کو خود مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا،رانا مشہود نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو روزگار مہیا کرنے کے لیے ڈپارٹمنٹ اسپورٹس بحال کیے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے گورننگ بورڈ کو 2 نام دیں گے اوربورڈ دونوں ناموں سے ایک نام تجویز کرے گا۔

خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ 13 ستمبر 2021 کو پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ عمران خان حکومت کی تبدیلی کے بعد رمیز راجہ کے مستقبل پر بھی سوالات کھڑے تھے اور انہوں نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں