موجودہ امپورٹڈ حکومت کو جانا ہی ہے، خود نہیں جائیں گے تو نکالے جائیں گے: فواد چوہدری

موجودہ امپورٹڈ حکومت کو جانا ہی ہے، خود نہیں جائیں گے تو نکالے جائیں گے: فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کو جانا ہی ہے، خود نہیں جائیں گے تو نکالے جائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’بجائے معاملات کو اور پیچیدہ کرنے کے بہتر تو تھا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی تشکیل نوءاور بنیادی اصلاحات پر آگے بڑھیں اور جون کے پہلے ہفتے اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات منعقد کرائے جاتے لیکن نادانوں کی رائے ہمیشہ چپکے رہنے کی ہوتی ہے اور اب بھی یہی ہو رہا ہے۔‘ 


ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’عقل کی بات کئی دفعہ دیر سے سمجھ آتی ہے، موجودہ امپورٹڈ حکومت کو جانا ہی ہے، خود نہیں جائیں گے تو نکالے جائیں گے، نکالے جانے کے عمل میں ملکی معیشت کو اور نقصان پہنچا کر امپورٹڈ حکومت کس کی خدمت کرنا چاہتی ہے؟ عملی طور پر حکومت ختم ہو چکی ہے، حقیقت کا ادراک کریں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔ 

مصنف کے بارے میں