کولمبو: ملک کی تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے سری لنکا کے نئے وزیراعظم نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کا اعلان کر دیا ہے۔
سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے قوم سے خطاب میں کہا کہ وہ عوامی ریلیف کے لیے ایک خصوصی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اتنی ابتر ہے کہ حکومت کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نئے کرنسی نوٹ چھاپنے پڑ رہے ہیں۔
واضح ر ہے کہ ملک میں سیاسی اور معاشی بحران کے تناظر میں صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے وکراماسنگھے کو گزشتہ جمعرات کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔جس کے بعد سے سری لنکن حکومت اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے متعدد معاشی اصلاحات کر رہی ہے۔