لاہور: کار سوار خاتون کو نامناسب اشارے کرنے پر ٹریفک وارڈن معطل

01:42 PM, 18 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں خاتون کو مبینہ ہراساں کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ٹریفک وارڈن سمیع اللہ   کی جانب سے خاتون کو مبینہ ہراساں کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور میں  ٹریفک وارڈن  سمیع اللہ مال روڈ جی او آرون کے قریب ٹریفک سگنل پر کھڑی ایک خاتون کو نا مناسب اشارے کرکے ہراساں کیا  جس پر متاثرہ خاتون نے وارڈن سمیع اللہ کے فحش اشارے کرنے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اور سی ٹی او لاہور سے اہلکار کیخلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے واقعہ کا نوٹس لیکر وارڈن سمیع اللہ کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں