لاہور: صوبائی دارالحکومت میں خاتون کو مبینہ ہراساں کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ٹریفک وارڈن سمیع اللہ کی جانب سے خاتون کو مبینہ ہراساں کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور میں ٹریفک وارڈن سمیع اللہ مال روڈ جی او آرون کے قریب ٹریفک سگنل پر کھڑی ایک خاتون کو نا مناسب اشارے کرکے ہراساں کیا جس پر متاثرہ خاتون نے وارڈن سمیع اللہ کے فحش اشارے کرنے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اور سی ٹی او لاہور سے اہلکار کیخلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
Here are photos of a traffic police officer named SAMI ULLAH on Mall Road, Lahore at 12.30 pm today, harassing me and my daughter while we were at a traffic light stop before G.O.R. 1. Are you ready to clean up this filth from your ranks @ctplahore or is this not your priority? pic.twitter.com/TDVF7bvNUK
— Dr. Maryam S. Khan (@MaryamShKhan) May 16, 2022
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے واقعہ کا نوٹس لیکر وارڈن سمیع اللہ کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔
سی ٹی او لاہور نے اس ٹریفک وارڈن کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 16, 2022
پنجاب پولیس خواتین کے احترام اور تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔ ہراسانی میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں. https://t.co/yBS6jYPgbX pic.twitter.com/rpx8FFHODp