گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) جلسہ کرنے جارہی ہے تاہم جلسے سے قبل پی ٹی آئی کیلئے ایک ناخوشگوار واقعہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل پارٹی کے تشہیری پوسٹرز پر سیاہی پھینک دی ۔
ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے ایم پی اے اشرف انصاری کی تصاویر پر نامناسب الفاظ بھی لکھ دیئے جبکہ تشہیری بورڈ پر عمران خان کی لگی تصویر پر بھی سیاہی لگا دی گئی۔