عمران خان کا آج دورۂ لاہور، وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے

09:04 AM, 18 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج لاہور آئیں گے جہاں  وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان دورۂ لاہور کے دوران سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جبکہ پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما اور اراکینِ اسمبلی بھی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور میں وکلاء کنونشن سے بھی خطاب کریں گے جس میں حکومت کے سیاسی بیانیے سے متعلق اپنی رائے دیں گے۔

یاد رہے کہ کوہاٹ جلسے سے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں آصف زرداری مزے لے رہے ہیں اور  گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے وزیراعظم بننے کیلئے بڑی محنت کی مگر یہ پھنس گئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے ایک اور درخواست کروں گا کہ شریف خاندان کے کرپشن کیسز خود سنیں،  ہمیں کسی اور پر اعتماد نہیں۔

مزیدخبریں