جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

اسلام آباد، تحریک انصاف کے رہنما سلمان نعیم اور عون چوہدری نے جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا، گروپ کا نام ’جہانگیر ترین ہم خیال گروپ’ رکھا گیا ہے، جہانگیر ترین گروپ نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی مقرر کردیئے۔

تحریک انصاف کے رہنما عون چوہدری نے بتایا کہ ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے، پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔

رکن اسمبلی سلمان نعیم کا کہنا ہے کہ گروپ نے پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں جمعے کو پاور شو کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آج کے اجلاس میں کوئی نیا رکن اسمبلی شریک نہیں ہوا، گزشتہ اجلاس میں سے بھی کئی ارکان اسمبلی آج شریک نہ ہوسکے، شرکت نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کے ناموں کو صغیہ راز رکھا گیا ہے۔

سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ کئی ارکان اسمبلی نجی مصروفیات کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے، اجلاس میں شریک ارکان سے گروپ کے اعلان کے لیے باقاعدہ حلف لیا گیا۔

 
 
 
 
 
Comments