غزہ، مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی ،بارہ سالہ بہن کی لاش اٹھاتے فلسطینی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
اسرائیلی بمباری سے اب تک 61 بچوں اور 36 خواتین سمیت 213 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں ایک اور کمرشل عمارت کے اوپر رہائشی منزل پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 12 سالہ رفیف ابو دائر شہید ہوگئی۔
ننھی معصوم پری کی لاش بھائی کے ہاتھوں میں اٹھائے رونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
12 سالہ رفیف کی میت کو اسپتال سے الوداع کہتے ہوئے بھائی کے پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس نے سب کو رلا دیا۔