قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی اہلیہ کو سپردخاک کردیا گیا

07:51 PM, 18 May, 2021

لاہور ، قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی اہلیہ کو سپردخا ک کردیا گیا ۔ 

پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی اہلیہ بیگم خورشید حفیظ گذشتہ کئی ماہ سے شوگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں ۔وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں وہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئیں ۔

قومی ترانے کے خالق ابوالاثر حفیظ جالندھری کی بیوہ بیگم خورشید حفیظ کی عمر 87 برس تھی ۔ وہ دہلی میں پیدا ہوئیں ان کی 1955 میں حفیظ جالندھری سے شادی ہوئی ۔ 

بیگم خورشید حفیظ کی اکلوتی اولاد ان کی صاحبزادی رضا ریاض ہیں ۔ 

آج بیگم خورشید حفیظ کی نماز جنازہ  ماڈل ٹاؤن جی بلاک مسجد میں ادا کی گئی ۔  نماز جنازہ میں ان کے عزیز واقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔ 

بیگم خورشید حفیظ کو ماڈل ٹاؤن جی بلاک قبرستان میں سپر دخاک کیا گیا ۔ 

مزیدخبریں