سیالکوٹ ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے رنگ روڈ اسکینڈل پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت کے ہر روز نئے سکینڈلز سامنے آرہے ہیں ایسی بدترین حکومت اور بدانتظامی کبھی نہیں دیکھی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی لیکن موجود ہ حکومت نے سارے انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا ہے ۔
علاوہ ازیں شہبازشریف ڈسکہ الیکشن جیتنے والی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخارکی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے والد افتخارالحسن کے انتقال پر تعزیت کی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں رنگ روڈ راولپنڈی کا اسکینڈل سامنے آیا ہے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے استعفیٰ دے دیا ہے۔