پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں پھر اضافہ ہوگیا

05:37 PM, 18 May, 2021

لاہور, صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس سے اموات اور کیسز کی تعداد میں پھر اضافہ دیکھا گیا، کووڈ 19 سے مزید 89 اموات اور 14 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس سے اموات اور کیسز کی تعداد میں پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کووڈ 19 سے مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے نئے کیسز 1 ہزار سے بڑھ کر 14 سو 13 ہوگئے۔

نئے رپورٹ شدہ کیسز میں سے لاہور میں 399، راولپنڈی میں 193، سرگودھا میں 115، بہاولپور میں 102، فیصل آباد میں 90، ملتان میں 67، گوجرانوالہ میں 53، وہاڑی میں 51 اور رحیم یار خان میں 39 اور خوشاب میں 33 سامنے آئے۔

اسی طرح چکوال میں 28، میانوالی اور جھنگ میں 27، مظفر گڑھ میں 25، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 21، قصور میں 17، خانیوال میں 16، لودھراں میں 15، ننکانہ صاحب میں 11 اور پاکپتن میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق اٹک میں 8، منڈی بہاؤ الدین اور ڈیرہ غازی خان میں 6، شیخوپورہ اور ساہیوال میں 5، لیہ اور جہلم میں 3، بھکر، اوکاڑہ، نارووال، گجرات، راجن پور اور چنیوٹ میں 2، 2 جبکہ حافظ آباد اور بہاولنگر میں 1، 1 کیس سامنے آیا۔

مزیدخبریں