پرویز الہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند

03:07 PM, 18 May, 2021

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کر دی گئی ہے۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ نیب تفتیشی افسر کی جانب سےعدالت میں مکمل رپورٹ جمع کروائی گئی۔ گزشتہ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اسداللہ اعوان نے عدالت میں ریفرنس پر دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی اوردیگر کے خلاف 79 غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری زیر التوا تھی۔

بقول نیب پراسیکیوٹر انکوائری میں نامزد جاوید قریشی اور مشیر عالم وفات پا چکے ہیں۔ نیب ریفرنس کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی وزیر لوکل گورنمنٹ تھے تو متذکرہ افراد کو سولہویں اسکیل میں بھرتی کیا گیا تھا۔

شکایت گزارکے مطابق ان افراد کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بھرتی کیا گیا اور ان میں سے آدھے سے زیادہ افراد ریٹائر ہو چکے ہیں۔

غیر قانونی بھرتیوں کیلئےرولز میں نرمی اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کی تھی، مرکزی ملزمان وفات پا چکے ہیں لہٰذا انکوائری بند کی جائے۔ عدالت نے پرویزالہٰی کےخلاف انکوائری بندکرنےکی درخواست منظور کرتے ہوئے انکوائری بند کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں