شیخوپورہ: ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) شیخوپورہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضبط شدہ جائیداد کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر کر دی ہے۔
نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں 20 مئی کو نیلام کی جائیں گی۔ دوسری جانب ڈی سی شیخوپورہ کا بولی کیلئے تاریخ مقررکرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
درخواست گزار اشرف ملک کے مطابق انہوں نے شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی نوازشریف سے خرید لی ہے۔ نواز شریف کو 75 ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جا چکی ہے۔
نواز شریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پر عملدرآمدنہ ہو سکا۔ سیل ڈیڈ پر عملدرآمد کیلئے سول کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
نواز شریف کے لاہور میں پھلوں کے باغات کی نیلامی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔درخواست گزار نے اپیل کی کہ ڈی سی لاہور 105 ایکٹر اراضی نیلام کرنے کیلئے قبضےمیں لے رہے ہیں لیکن ہم نے زمینیں ٹھیکے پر لے کر بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ پھلوں کے باغ پر لگا سرمایہ ابھی واپس نہیں ہوا۔
درخواستگزار نے لکھا کہ نیلامی سے میری سرمایہ کاری ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔