پی ایس ایل سکس کیلئے کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ آج ہوگی

12:31 PM, 18 May, 2021

لاہور: پی ایس ایل سکس کے لیے کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ آج ہوگی ، پہلا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑی لاہور اور کراچی میں رپورٹ کریں گے ۔

کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑیوں کی روانگی کا شیڈول طے ہوگا ، پی سی بی اور امارات بورڈ کے درمیان ابوظہبی میں میچز کرانے پر اتفاق ہو چکا ہے ، البتہ یو اے ای حکومت کی طرف سے جواب کا انتطار ہے ۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل میں بعض کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایونٹ کو روک دیا گیا تھا ۔

اس سے قبل پی سی بی کے سابق چیئرمین خالد محمود نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی اور ملک میں بقیہ میچز کرانا پاکستان کرکٹ کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کا بتدریج ملک میں ہونا بڑی خوش آئند بات ہے ۔

واضح رہے کہ رواں سال چھٹے سیزن کے میچ بڑی دلچسپی کا مرکز بن رہے تھے مگر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے سبب ایونٹ ہی ملتوی کرنا پڑا ۔ پاکستان میں حالات بھارت کی نسبت بہتر اور انتظامی امور میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی میں لیگ کو مکمل کیا جا سکتا تھا ۔

مزیدخبریں