جیکب آباد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچی سمیت 3 افراد سگ گزیدگی میں مبتلا

ٹھل: جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے  بچی سمیت 3 افراد سگ گزیدگی میں مبتلا ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹھل کے نواحی علاقے میں آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا جس کے باعث تینوں افراد سگ گزیدگی میں مبتلا ہو گئے اور  باہو کھوسہ بیسک ہیلتھ سینٹر میں انجکیشن میسر نہ ہونے کے باعث تینوں کو جیکب آباد کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

متاثرہ افراد میں 5 سالا صائمہ لاشاری ریاض احمد اور سندر شامل ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ آوارہ کتوں کی بہتات سے لوگ خوفزدہ ہو چکے ہیں آئے روز خونخوار کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے مگر انتظامیہ ہے کہ کوئی تدارک لینے کیلئے تیار ہی نہیں۔