معروف اداکارہ غنا علی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

09:39 AM, 18 May, 2021

لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کے نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر  وائرل ہیں  البتہ ابھی تک انہوں نے خود کوئی تصویر یا ویڈیو  پوسٹ نہیں کی۔

مہندی کی تقریب میں  غنا علی نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا  جبکہ بالوں میں گیندے کے پھولوں کا گجرا  لگایا۔غنا علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! نئی شروعات۔

غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

مزیدخبریں