پیرمحل: ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پیرمحل کے قریب درکھاپنہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ کے درمیاں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ رکشہ میں سوار دو بچوں خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فسٹ ایڈ دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
بدقسمت خاندان عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی رشتہ داروں کو مل کر گھر واپس لوٹ رہا تھا جو خانیوال سے براستہ پیرمحل جھنگ جا رہا تھا ۔کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگیا ۔