ڈیوڈ وارنر کا اہلیہ کیساتھ بھارتی گانے پر ڈانس

04:43 PM, 18 May, 2020


کینبرا:آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر نے اپنی اہلیہ کینڈس کے ساتھ بالی ووڈ کے 90 کی دہائی کے مشہور گانے مقابلہ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

لاک ڈا ؤن کے دوران میوزک اینڈ سوشل ایپ ٹک ٹاک پر فعال رہنے والے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے حال ہی میں بالی ووڈ کے مشہور گانیمقابلہ پر ڈانس کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنالی۔

ویڈیو میں ان کی بیٹی بھی اپنے والدین کو اِس طرح ڈانس کرتے دیکھ کر خود بھی ان کے ساتھ ڈانس کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ڈیوڈ وارنر نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کو ٹیگ کیا اور مداحوں سے سوال کیا کہ یہ ڈانس ڈیوڈ وارنر اور ان کی اہلیہ نے زیادہ بہتر کیا ہے یا پھر شلپا شیٹی نے؟۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی بیٹسمین کی شلپا شیٹی کو ٹیگ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ رواں سال مارچ میں بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ کے نامور کوریوگرافر پربھو دیوا کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے گانیمقابلہ پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

خیال رہے کہ آج کل لاک ڈاون کے دوران ڈیوڈ وارنر اپنی اہلیہ کے ساتھ میوزک اینڈ سوشل ایپ ٹک ٹاک پر زیادہ فعال نظر آرہے ہیں۔ڈیوڈ وارنر اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے منفرد انداز میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

اِس سے قبل ڈیوڈ وارنر نے بھارتی فلم باہو بلی کے مشہور ڈائیلاگ پر ٹک ٹاک ویڈیو بناکر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے فلم کا نام دریافت کیا تھا۔

مزیدخبریں