لاہور:حفظانِ صحت کیاصولوں پر عمل کروا کے کھلاڑیوں کو پریکٹس کے لیے واپس لانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
بائیو سیکیور ماحول میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا انعقاد کیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق قومی کرکٹرز کو مرحلہ وار گراونڈ میں واپس لانے کی منصوبہ بندی پرکام کا آغاز ہوگیا ہے۔
پی سی بی میڈیکل پینل بورڈ کیاعلی حکام کو بریفنگ دے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہدایت نامہ کی تیاری میں مصباح الحق کی مشاورت بھی شامل ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں انفرادی ٹریننگ جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک ساتھ ٹریننگ ہوگی۔ایک ساتھ ٹریننگ کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو محفوظ جگہ بنایا جائے گا۔