ثانیہ مرزا کے ساتھ پئیر بنا کر ولیمز سسٹرز کے خلاف کھیلنا چاہوں گی، سارہ محبوب

01:45 PM, 18 May, 2020

اسلام آباد:پاکستان کی نمبر ون ٹینس پلیئر سارہ محبوب نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنا ڈریم پئیر بتاتے ہوئے ڈبلز میں ان کیساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ 

ٹینس پلیئر سارہ محبوب نے کہا کہ ثانیہ مرزا نے بھارت کی مسلم پلیئر کی حیثیت سے بہت کچھ حاصل کیا ہے، وہ خطے کی ویمن ٹینس پلیئرز کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں۔

سارہ نے کہا کہ میں ثانیہ مرزا کے ساتھ پئیر بنا کر ولیمز سسٹرز کے خلاف کھیلنا چاہوں گی کیونکہ ولیمز سسٹرزکی جوڑی کی ڈبلز میں کامیابیاں غیر معمولی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹینس کورٹ میں راجر فیڈرر میرے آئیڈیل کھلاڑی ہیں، مکسڈ ڈبلز میں ان کے ساتھ پئیر بناﺅں گی۔

سارہ محبوب نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مکسڈ ڈبلز میں راجر فیڈرر کے ساتھ مل کر رافیل نڈال اور ماریا شراپووا کا مقابلہ کروں گی ۔

مزیدخبریں