پاکستان سٹاک مارکیٹ میں    مندی   کا رجحان

01:28 PM, 18 May, 2020


کراچی:  پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے سبب   مندی کا رجحان رہا  اور آغاز میں ہی انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس نیچے آیا۔ 

جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس34 ہزار8 پر تھا اور کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 350 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

سٹاک مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے سبب کاروباری سرگرمیاں ماند ہیں جس کے سبب انڈیکس میں بتدریج کمی دیکھی جا رہی۔

انڈیکس150 پوائنٹس کی کمی سے33 ہزار857 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور70,636,415 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت2,542,303,532 پاکستانی روپے رہی۔  

مزیدخبریں