اسلام آباد : ورلڈ سنوکر چیمپئن محمد آصف نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سنوکر کلبزکھولنے کی اپیل کی ہے۔
ایک بیان میں محمد آصف نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن ہونے کے باوجود میرا ذریعہ معاش سنوکر کلب ہے،تاہم مجھ سمیت سنوکرسے وابستہ سب لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنوکر کلب کھولنے کی اجازت دی جائے، ہم ایس اوپی پر عمل کریں گے۔
واضح رہے کہ عالمی وباءکوروناوائرس کے سبب دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔