پاکستان کی ٹائیگر فورس کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی

11:55 AM, 18 May, 2020

پاکستان کی ٹائیگر فورس کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہو گئی۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق پاکستان نے مشکل وقت میں سب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا اور قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل فورس بنائی گئی۔ٹیلی گراف کے مطابق ٹائیگرفورس میں لاکھوں نوجوان رضا کارانہ طور پر شامل ہوئے۔ جو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی بھی مدد کر رہی ہے۔

آرٹیکل میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں نوجوان ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ توقع سے زیادہ نوجوانوں نے خود کو ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ کرایا۔30 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن علاقوں کو ہم لاک ڈاوَن کریں گے وہاں ٹائیگر فورس رضا کار کھانا پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمان سب سے بڑی ہماری طاقت ہے جبکہ ہماری دوسری طاقت یہ ہے کہ پاکستان نوجوان آبادی پرمشتمل ہے۔اس دوران وزیر اعظم  نے پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس میں جمع رقم پر کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔ بیرون ملک پاکستانی ریلیف فنڈمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو کمپنیاں اپنے ملازمین کو فارغ نہیں کریں گی انہیں اسٹیٹ بینک سستے قرضے فراہم کرے گا۔عمران خان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو کہنا چاہتا ہوں آپ کی وجہ سےلوگ مریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اناج کی کوئی کمی نہیں، ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے لوگ بھوکے رہ جاتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تشکیل دی جانے والی ’کورونا ریلیف ٹائیگر فورس‘ کے رضاکاروں کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں