لاہور : ملک کی بڑی ٹیکسی کمپنی "کریم " نے اپنے صارفین کے لیے نئی سروس متعارف کروا دی ، اب صارفین بغیر انٹرنیٹ بھی رائیڈ بک کروا سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک کی بڑی ٹیکسی کمپنی کریم نے ان صارفین کے لیے نئی سروس متعارف کروا دی ہے جن کے پاس اکثر انٹرنیٹ کے مسائل رہتے ہیں ۔
اب صارفین صرف ایک کال یا ایس ایم ایس سے اپنی رائیڈ بک کروا سکیں گے ، ایسے صارفین جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے وہ 8990 پر ایس ایم ایس یا کال کر کے اپنی رائیڈ بک کروا سکیں گے۔
ایس ایم ایس کی صورت میں صارفین کو اپنی لوکیشن کا کوڈ ایس ایم ایس کرنا ہوگا جس کے بعد کیپٹن کا نام اور گاڑی کا نمبر ایس ایم ایس کی صورت میں صارف کو موصول ہو جائے گا۔