خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں اصلاحات لا رہے ہیں ،نجکاری نہیں کر رہے ، وزیر اعظم عمران خان

10:08 PM, 18 May, 2019

پشاور:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  خیبرپختونخوا میں اسپتالوں میں اصلاحات کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے لیکن حکومت  کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30سال پہلے جب اس سفرپرنکلاتولوگوں نے کہا کہ یہ اسپتال نہیں بن سکتا جب اسپتال بن گیاتولوگ کہنا شروع ہو گئے کہ  مفت علاج نہیں ہوسکتا لیکن ہرسال قوم پچھلے سال سے زیادہ عطیات اسپتال کودیتی ہے ۔ میں اسی قوم سے ملک کوچلانے کےلیے پیسا اکٹھاکرکےدکھاؤں گا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں جس کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ، حکومت سرکاری اسپتالوں کو شوکت خانم کے معیار پر لانا چاہتی ہے، جھوٹ بولا جارہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کی جارہی ہے ،کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اسپتالوں کا معیار بہتر کریں گے سرکاری اسپتالوں کی کوئی نجکاری نہیں کررہے اسپتالوں کا معیار بہتر کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں ایک عالمی معیارکا  اسپتال بنائیں گے ، سرکاری اسپتالوں میں علاج دنیا کے معیارکے مطابق نہیں ہوتا، ڈاکٹروں  سے پوچھتاہوں، کیاآپ سرکاری اسپتال میں علاج سے مطمئن ہیں؟  خیبرپختونخوامیں ڈاکٹرز مظاہرہ کررہے ہیں جو  صحت کے شعبے میں اصلاحات کےخلاف مہم ہے  لیکن حکومت  کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

وزیر اعظم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ سمندر میں ڈریلنگ سے گیس کے ذخائر ملیں گے جس سے قوم کی حالت میں واضح تبدیلی آئے گی۔ 

مزیدخبریں