لاہور : ڈاکٹرزنے شاداب خان کی رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کھیلنے کی اجازت دےدی۔
تفصیلات کے مطابق ، ڈاکٹر پیٹرک کینڈی نے لیگ اسپنر شاداب خان کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد ان کو فٹ قرار دےدیا اور کہا کہ نئی رپورٹ میں بلڈ وائرس نیگیٹو کی نشاندہی ہوئی ہے۔ شاداب خان 20 مئی کو ٹیم کو قومی ٹیم کا حصہ بن جائیں گےاور ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 24اور 26مئی کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کھیلنا ہیں، شاداب خان کو ان میچوں میں پلینگ الیون کا حصہ بناکر پریکٹس کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔