مشرقی سرحد پر ہر قسم کی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں : آرمی چیف

07:53 PM, 18 May, 2019

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں کامیابی کے لیے پاکستان مثبت کردار ادا کر رہا ہے ، کسی بھی ناگہانی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے اگلے مورچوں کے دورہ کے موقع پر کہا کہ مشرقی سرحد پر ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ، پاکستان کو اب بھی مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ، ماضی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کر چکے ہیں ، حتمی کامیابی کی جانب سفر جاری رکھنے کے لیے پر عزم اور متحد ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے اگلے مورچوں کے دورہ کے موقع پر کیا ، اس دورے کے دوران آرمی چیف کو سرحدی علاقوں میں اقتصادی ترقی اور ٹی ڈی پیز کی بحالی کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے دوران آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی ، اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں کے حوصلے اور بلند کردار کو سراہا  , یاد رہے کہ دواوائی میں یکم کو دہشتگردوں کے حملے میں تین جوان شہید ہوئے تھے ۔

مزیدخبریں