اسلام آباد:اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں سینتالیس فیصد اضافے کی درخواست کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے تاریخ میں پہلی مرتبہ گیس کی قیمتوں کو دو گنا کرنے کی درخواست کی ہے ، اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔
اتھارٹی کی جانب سے پہلے مرحلے میں اٹھارہ فیصد ، دوسرے میں انتیس فیصد ، تیسرے میں بتیس فیصد ، چوتھے میں بارہ فیصد ، پانچویں میں چار فیصد اور چھٹے مرحلے میں چار فیصد اضافے کی تجویز کی گئی ہے ۔
آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر رضامندی ظاہر کر رکھی ہے اب اس میں آہستہ آہستہ اضافہ کیا جائے گا۔