معروف چینی کارٹون سیریز کو پی ٹی وی سے نشر کرنے کا فیصلہ

06:08 PM, 18 May, 2019

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی ویژن کا تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی کارٹون سیریز کو نشر کرنے کا فیصلہ ، تعارفی تقریب میں سیریز کا ویڈٰیو کلپ بھی دکھایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن نے سرکاری چینل سے چینی کارٹون سیریز تھری ڈراپ آف بلڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ تعارفی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

تھری ڈراپ آف بلڈ چین کی انتہائی مقبول کارٹون سیریز ہے جس کو 1918 میں کمپوز کیا گیا تھا ، کارٹون سیریز ایک ناول پر مبنی ہے ۔

مزیدخبریں